آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں باش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

بدھ 9 جون 2021 15:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) محکمہ موسمیات   نے  کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے  ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ     آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر و گلگت بلتستان   گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تاہم   ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے تو توقع ہے۔  انہوں نے کہا  کہ جون کے دوسرے و تیسرے ہفتوں کے دوران بارش کے 2سے 3 سپیل ہونے کا امکان ہے۔ جون کے پہلے نصف میں سندھ، بلوچستان و پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک یا دو بار ہیٹ ویوچلنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ سے شمالی علاقہ جات میں برف کے پگھلاؤ میں تیزی آئیگی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی ۔