آزادکشمیر کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری

33 حلقوں جبکہ مہاجرین کی بارہ نشستوں پر انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے چیف الیکشن کمشنر نے آزادکشمیر کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 10 جون 2021 14:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) آزادکشمیر کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری ‘چیف الیکشن کمشنر نے آزادکشمیر کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا.چیف الیکشن کمشنر کی ممبران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس.پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزادکشمیر کے 33 حلقوں جبکہ مہاجرین کی بارہ نشستوں پر انتخابات 25 جولائی کو ہونگی..

(جاری ہے)

آزاد جموں وکشمیر قاونون ساز اسمبلی کے لئے عام انتخاباب کا انعقاد مورخہ 25جولائی 2021 بروز اتوار کو ہو گا،21جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے، 30جون تک اپیلیں کی جا سکیں گی، 28اور29جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے،22جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی،اسی روز فہرست جاری ہو گی،خواتین وٹرز کی تعداد 12لاکھ 97ہزار747ہے، آزاد کشمیر میں مردووٹر کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347ہے، آزاد جموں و کشمیر میں 28لاکھ 17ہزار 90ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گی..آئندہ الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر کے 33مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے