
مقبوضہ جموںوکشمیرمیں قتل عام کے بیسیوں دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں، حریت کانفرنس
دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دے سکتی جسے کشمیری شہداء نے اپنے خون سے سینچا ہے،ترجمان کا بیان جموںوکشمیرمسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈاراور جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ کاشہدائے چوٹہ بازار کو زبردست خراج عقیدت
جمعرات 10 جون 2021 23:02
(جاری ہے)
حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دے سکتی جسے کشمیری شہداء نے اپنے خون سے سینچا ہے ۔
انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جاری نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ کا فوری نوٹس لیں۔جموںوکشمیرمسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈاراور جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ نے اپنے بیانات میں شہدائے چوٹہ بازار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوںکو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔ادھرکشمیر میڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سانحہ چوٹہ بازارمقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکے قتل عام کے اندوہناک واقعات میں سے ایک ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس سانحہ کی تلخ یادیں اب بھی بیسیوںمتاثرہ خاندانوں کے زخموںکو تازہ کردیتی ہیں جن کے پیارو ںکو بھارتی فوجیوں نے شہید کردیاتھا۔ رپور ٹ کے مطابق اس سانحے کو 30برس کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی اس کی تلخ یادیں اب بھی کشمیریوں کے ذہنوںمیں تازہ ہیںاور متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں طفیل متو اور 2010کے انتفادہ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 17سالہ طفیل احمد متو 11جون 2010کو بھارتی پولیس کی طرف سے سرینگر کے علاقے راجوری کدل میں چلایا جانے والا آنسو گیس کا گولہ لگنے کے باعث اس وقت شہید ہوا تھا جب وہ ٹیوشن کے بعد واپس گھر جا رہا تھا۔ طفیل متو کی شہادت پر مقبوضہ علاقے میںمسلسل کئی ماہ تک بڑے پیمانے پر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمااور جموںوکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں خطے کے علاقے نوشہرہ میں ٹاپ رجل باری کے مقام پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنماء محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی 5اگست2019سے قبل والی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر Reorganisationایکٹ 2019جس کے تحت مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے اسے دو یونین ٹیریٹریوں میںتقسیم کیاگیا تھا غیر آئینی ، جبری اور مقبوضہ علاقے کے عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔جموں کے علاقے شکتی نگر میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے رہائشی علاقے میں شراب کی دکانیں کھولنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جموںوکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے رہنما آغا منتظرمہدی نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے زیر اہتمام منعقدہ ایک ویبنار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی سول سوسائٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کو قریب لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.