Live Updates

بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہی'بلاول بھٹو

عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ اٹھا رہے ہیں، بیان

جمعہ 11 جون 2021 22:26

بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہی'بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ اقتصادی سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیونکہ ان میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا کے اندر غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، اسی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر نہیں۔

بلاول بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کیلئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، انہوں نے کہا اگر اکنامک سروے میں عوامی مسائل کی درست نشاندہی نہیں ہوگی تو حل کیسے ہوںگے، عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات