شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

پارلیمنٹ کے اندر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ، پوری اپوزیشن یکجا ہے ،اپوزیشن لیڈر

جمعہ 11 جون 2021 22:26

شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) قومی اسمبلی میں پوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان جمعہ کو بجٹ اجلاس سے قبل ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2021-22ء کی منظوری میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پارلیمنٹ کے اندر دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شہبا ز شریف کا کہناتھاکہ پوری اپوزیشن یکجا ہے۔بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔