
گھوٹکی میں ٹرین حادثہ زیادہ سامان کے باعث پیش آیا، نئے انکشافات سامنے آ گئے
لگیج وین کو مکمل سیل بھی نہیں لگائی گئی تھی، ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حقائق سے پردہ اُٹھ گیا
دانش احمد انصاری
اتوار 13 جون 2021
19:31

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق متعلقہ ڈویژنل افسران نے حقائق چھپانے کے لئے لگیج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان بک کیا،ڈپٹی ڈی ایس سکھر اصغر بھٹو اور ڈویژنل میکینکل انجینئر محمد ثقلین نے سی ای او کو لگیج وین میں زیادہ سامان ہونے اور سیل نہ لگانے کی اطلاع دی،لگیج وین میں زیادہ سامان بک ہونے پر افسران نے ثبوت مٹانے کےلئےلگیج وین کا روٹ تبدیل کیا،لگیج وین کو ملتان ڈویژن میں کاٹ کر لاہور کی بجائے فیصل آباد بھجوا دیا گیا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ حادثے کا شکار ملت ایکسپریس ٹرین کی لگیج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کیا،لگیج وین کو مکمل سیل ہی نہیں لگائی گی تھی،لگیج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جس سے حادثہ رونما ہوا،سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب ہونے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65 اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ریلوے کے ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں ریکارڈنگ کا ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے جس کی مدد سے کسی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی مکمل وجوہات معلوم ہوسکیں۔ماہرین نے بتایا تھا کہ ہوائی جہازوں میں تو بلیک باکس کی سہولت موجود ہوتی ہے جس کو ڈی کوڈ کر کے حادثے کی وجوہات معلوم ہوسکتی ہیں لیکن ریلوے میں بلیک باکس کا کوئی وجود نہیں ہوتا ہے۔پاکستان ریلوے میں جنرل مینجر کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے محمد اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور میں امریکہ سے جو ریلوے کے انجن منگوائے گئے تھے ان میں یہ سہولت موجود ہے کہ ڈرائیور کی جو گفتگو کنٹرول ٹاور کے ذریعے کنٹرول روم سے ہوتی ہے اس کو کسی حد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے لیکن حادثے کی وجہ نہیں معلوم کی جا سکتی۔مزید اہم خبریں
-
روڈا کی حدود میں قائم 44 غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کا مستقبل غیریقینی
-
دریائے چناب میں خطرناک سیلاب، راوی میں بھی پانی کی سطح بلند، مزید بارش سے گجرات ڈوب گیا
-
پنجاب سے ابھی سیلاب کا خطرہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا
-
سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو برداشت کرسکتے ہیں
-
"میرے گھر میں مجھے سارے گُڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گُڑیا ہوں"
-
ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا
-
وفاقی وزیرمصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بچانے کیلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے
-
دریائے راوی کے اندر غیر قانونی طور پر 12 ہزار کنالز پر ہاوسنگ سوسائٹی تعمیر کرنے والا مالک گرفتار
-
خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کو دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.