یہ تاثر غلط ہے وہ مائی باپ ہیں، پیسوں کا حساب لیں گے، سعید غنی

صوبوں کو حق پہنچتا ہے کہ جو وہ پیسے وفاق کو دیتے ہیں وہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہے ہیں،وزیرتعلیم سندھ

پیر 14 جون 2021 18:04

یہ تاثر غلط ہے وہ مائی باپ ہیں، پیسوں کا حساب لیں گے، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے پیسے کماتے ہیں اور وفاق اسے تقسیم کرتا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ مائی باپ ہیں جو پیسے بھیجتے ہیں اور حساب لیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ صوبوں کو حق پہنچتا ہے کہ جو وہ پیسے وفاق کو دیتے ہیں وہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ کراچی سے تعلق نہ رکھنے والا وفاقی وزیر کراچی وائسرائے کی صورت آتا ہے، ان کے ذہن میں ہوا بھری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوجائے گی،کبھی یہ عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں اور کبھی گورنر راج کی بات کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومت ختم ہوگئی اور کے پی میں بھی بلدیاتی انتخاب نہیں کرائے گئے، تو اب اِنہیں سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا مطالبہ زیب نہیں دیتا۔