
پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے
ذیشان مہتاب
بدھ 16 جون 2021
20:33

(جاری ہے)
جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اپریل میں پی سی بی نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکم جون سے ایونٹ دوبارہ کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور سابقہ تجربات کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پی سی بی سے لیگ کو متحدہ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا اورلیگ کا دوبارہ ابوظبی میں آغاز ہوا ہے۔ شیڈول کے مطابق 16 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17 جون کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی،کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 جون کو پریکٹس ہوگی ،21 جون کوکوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم ) کھیلے جائینگے ، ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) ،23 جون کوآرام/ٹریننگ ہوگی اور 24 جون کو فائنل کیا جائیگا ۔ایونٹ کے آغاز میں تاخیرایسے لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے ہوئی جو پی سی بی کے کنٹرول سے باہر تھے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں،فرنچائزز، ایونٹ اورکمرشل پارٹنرز کی سہولت کے پیش نظر اس شیڈول کو قابل عمل بنانے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے سکواڈ کو 25 جون کو انگلینڈ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف 25 جون کو یو اے ای سے مانچسٹر روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ ڈربی پہنچ کر ضروری قرنطینہ اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔ شیڈول کے مطابق 3 تا 8 جون تک پریکٹس سیشنز ہونگے ۔ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی،جہاں وہ 8 جولائی کو سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.