مظفرآباد کے منصوبہ جات کی تفصیل کو درست مالیت اور اُنکی موجودہ صورتحال کے ساتھ ھرخاص و عام کے لیئے مبنی برحقیقت مشتہر کردیا

اتوار 20 جون 2021 14:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاھد امین نے کہا ھیکہ دارالحکومت کے منصوبہ جات کی تفصیل کو درست مالیت اور اُنکی موجودہ صورتحال کے ساتھ ھرخاص و عام کے لیئے مبنی برحقیقت مشتہر کردیا ہے۔ منصوبہ جات کے حوالہ سے رتّی بھر غلط بیانی بھی نہیں کی ہے۔ تاھم مقابلہ کروڑوں ملازمتیں۔

لاکھوں گھر ۔ اربوں روپوں کی ملک میں آمد اور مہنگائی کے خاتمہ جیسے جھوٹے علمبرداروں اور بوگس دعویداروں سے ہے۔ انہوں نے یہ بات مقامی پریس نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ۔وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی اور وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن نے منصوبہ جات کے حوالہ سے سنجیدہ اور ٹھوس محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آمدہ بجٹ 2021-22 میں سپیشل کیپیٹل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام۔ سی ایم ایچ 200بیڈز۔ ٹراما سنٹر۔ سرکلر روڈ۔ چہلہ بانڈی پلیٹ آرسی سی برج، چہلہ پارک اور بحالی آبی کُول ترناوہ ماکڑی شاھناڑہ جیسے اہم منصوبہ جات کی بمع فنڈز شمولیت کی وجہ سے اًوچھے حًربو ں پر اُتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار عبدالقیوم خان نے بحثیت وزیراعظم 1991؁ء سے 1996؁ء کے دوران دارالحکومت میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور جناح ڈینٹل ھسپتال جیسے بڑے پراجیکٹ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ تین میں پی ٹی آئی کے موجودہ قدیمی اُمیدوار نے 1996؁ء میں پی پی پی کے اُمیدوار کی حیثیت سے اُن منصوبہ جات کا مذاق اُڑایا اور جاگ مظفرآبادی کا جھوٹا نعرہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں حلقہ تین میں پی ٹی آئی کے موجودہ اُمیدوار اور حلقہ تین کے قدیمی اُمیدوار نے 1996؁ء سے 2001؁ء تک بحثیت وزیر حکومت کیپیٹل سٹی کو ایک منصوبہ بھی نہیں دلایا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود اور خواجہ فاروق کے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں دارالحکومت سے پولیس ٹریننگ اسکول۔ انکم ٹیکس دفاتر۔ قدرتی گیس فراہمی منصوبہ ۔ آسامیاں اور فنڈز منتقل ہوتے رہے ۔ساتویں نشست کی منظوری کو آخری مرحلہ پر ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف حلقہ تین مظفرآباد کو ھزاروں ملازمتوں اور کھربوں روپوں کے میگا پراجیکٹس کے جھوٹے سپنے دکھانے والے بحثیت وزیرحکومت2000؁ء میں اُس وقت کے وزیرتعلیم سردار قمرالزمان کے تعلیمی پیکج سے حلقہ تین مظفرآباد کو اس کا جائیز حق نہیں دلا سکے تھے۔