دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خواجہ فاروق احمدکی انتخابی مہم تیز ، سینکڑوں افراد پی ٹی آئی میں شامل

اتوار 20 جون 2021 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خواجہ فاروق احمدکی انتخابی مہم تیز ، سینکڑوں افراد پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کھلاڑی بن گئے ،شمولیتی پروگرامز و کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ فارو ق احمد نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر انتخابات سے پہلے ہی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا خاتمہ ہو جائے گا، دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنی پارٹیوں کے مخلص راہنمائوں اور کارکنان کا بدترین استحصال کیا اور قبیلائی تعصب کا شکار رہے ، جس کے نتیجہ میں غیرت مند اور سنجیدہ فکر افراد دونوں جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں ، تحریک انصاف نظریے پر یقین رکھتی ہے ، ہماری جدوجہد عوامی مسائل کے حل اور خطہ کی تعمیر وترقی کے لئے ہے ، نوجوانوں اور خواتین کو قومی دھارے میں لاکر خطہ کی خطہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر بنائیں گے ، نوجوانوں کو اقتدار میں براہ راست شامل کرنے کے لئے بر سر اقتدار آنے کے بعد پہلی فرصت میں برارہ راست شامل کرنے کے لئے برسر اقتدار آنے کے بعد پہلی فرصت میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے ، ہم نعروں کے ذریعے عوام کے ذریعے سے نہیں کھیلیں گے ، نہ اس کی اجازت دینگے ، 2016 ء میں موٹر وے ، ٹورازم کو ریڈور ، اکنامک کوریڈور ، ائیر پورٹس ، ریلوے لائن ، میڈیکل یونیورسٹی ، بلدیاتی انتخابات کے اعلانات کر کے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو آج عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑ رہا ہے اور جب یہ کھل کر عوام کی عدالت میں جائیں گے تو انھیں لگ پتہ جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں لوئر طارق آباد ، چہلہ بانڈی ، بیلہ نور شاہ ، سنڈگلی ، اپرچھتر میرصمد بانڈی اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز اور شمولیتی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پرملک جمیل ، سید چن شاہ ، سردار مظہر اعوان ، ملک انصر ، سعید کیانی ، امتیاز عباسی ، یاسر مغل ودیگربھی موجود تھے ، خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے حق میں نہیں ہیں ، لیگی حکومت نے جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو التواء کا شکار بنایا، جب اعلی عدلیہ نے بلدیاتی انتخابات کا حکم صادر کیا تو حلقہ بندیوں کی آڑ میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ، لیگی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے لئے کی گئی حلقہ بندیوں کو پیپلزپارٹی نے عدلیہ میں چیلنج کیا اور انتخابات کی راہ میں دانستہ رکائوٹیں کھڑی کیں ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت چاہتی ہی نہیں کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوں اور عوام براہ راست اقتدار میں شامل ہو ں یا بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نئی قیادت سامنے آئے ، نئی قیادت سامنے نہ آنے کے باعث ہی خطہ میں اجارہ داری کی سیاست پروان چڑھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے عوام سے جو وعدے کرینگے انھیں پورا کرینگے ، ہم ایک قابل عمل پروگرام لے کر آرہے ہیں اور اس پروگرام پر بہرصورت عملدرآمد ہوگا ، انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر روائتی سیاسی مافیا نے عوام کو ٹوٹی اور نلکے کی سیاست کی آڑ میں یر غمال بنا رکھا ہے ، آج جب اس استحصالی ٹولے سے لوگ نجات حاصل کررہے ہیں تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں اور بہت جلد یہ میدان چھوڑ کر ہی بھاگ جائیں گے ، اللہ کے فضل و کرم سے تحریک انصاف نے بہترین سیاسی حکمت عملی کے تحت ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے غیر اعلانیہ اتحاد کو بھی ناکام بنا دیا ہے ، اب یہ سیٹ ایڈجسٹ منٹ کے چکر میں ہیں اور عوام کے سامنے مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں عوام کی عدالت میں جب یہ آئیں تو عوام ان کو بڑے بڑے وعدے ضرور یاد کرائیں اور جس کارکردگی کا یہ رونا رو رہے ہیں اس کے بارے میں ضرور سوال کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر صمد بانڈی سے راجہ کامران کیانی ، راجہ وقاص کیانی، راجہ شیراز کیانی، راجہ شیری کیانی ، راجہ خرم کیانی، راجہ عاقب کیانی ، محسن کیانی، راجہ خرم کیانی ، راجہ عبید کیانی ، ملک منیب ، راجہ عرفان کیانی، راجہ آزاد کیانی ، شہازیب کیانی ، راجہ رمضان کیانی، راجہ کاشان کیانی ودیگر نوجوانوں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، امبور کیمپ سے چوہدری فروز دین نے پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کردیا ، بیلہ نور شاہ سے سابقہ ایڈمن آفیسر پی ڈبلیو ڈی منیر احمد قریشی ، سابق ایڈمن آفیسر نصیر احمد قریشی نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ، چہلہ بانڈی سے پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء ملک عادل اعوان، راجہ عاصم ، سدھیر اعوان، راجہ ہاری ، اسامہ عباسی ، شہراز ، ملک کاشف ، ملک شفقت ، ملک صائم ، ملک خالق ، ملک شروز ، راجہ نصیر ودیگر نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے کھلاڑی بن کر مظفرآباد حلقہ سٹی سے نامزد امیدوار خواجہ فاروق احمد کو الیکشن میں کامیاب کرانے کا عزم کیا ۔