قسم کھا کر کہتا ہوں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا

ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ میں بھی یہی تھا کہ یہ ہماری اینٹلی جنسی کی ناکامی تھا اور آئندہ ایسا نہ ہو،اسامہ اپنی دوسری بیوی کی وجہ سے پکڑا گیا،سوال اٹھتا ہے اسے زندہ کیوں نہیں پکڑا گیا اور کس کس نے مال کھایا۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا انٹرویو میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 جون 2021 16:28

قسم کھا کر کہتا ہوں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا
اسلام آباد اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جون 2021ء) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امریکا میں نائن الیون واقعی سپر پاور کی انٹیلی جنس کی ناکامی تھا۔معروف صحافی نعیم اشرف کی رپورٹ کے مطابق رحمان ملک نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ القاعدہ کا سربراہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں ہی تھا اور وہیں اس کو مارا گیا تھا۔رحمان ملک نے کہا کہ قسم کھاتا ہوں ہمیں اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ میں بھی یہی تھا کہ ہماری اینٹلی جنسی کی ناکامی تھا اور آئندہ ایسا نہ ہو۔پیپلز پارٹی رہنما نے مزید بتایا کہ اسامہ اپنی دوسری بیوی کی وجہ سے پکڑا اور مارا گیا۔اس کو اپنی یمنی بیوی سے بہت پیار تھا۔یمنی بیوی کے خاندان کو امریکیوں نے ساتھ رکھا ہوا تھا اور پیغامات آتے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن کے کے پیچھے تھے ، دو تین جگہوں پر اطلاع ملنے پر چیک بھی کیا لیکن وہ کوئی اور نکلا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسامہ کی بیوی سے اس کے بھائی اوربچوں کی موجودگی کی خود پوچھ گچھ کی تھی۔اسامہ کی یمنی بیوی کے بھائی نے اسامہ سے ملاقات کے لیے اس مقام پر آنے سے انکار کیا تھا لیکن وہ یہاں اسامہ کے پاس ضرور آتا جاتا تھا۔اسامہ کی دوسری بیوی یمن سے ایران آئی جہاں پر امریکیوں نے اس کو ٹریس کیا ور پھر وہ افغانستان پہنچ گئی۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ افغانستان سے دو تین لوگ اسے یہاں لے کر آئے جو بک گئے یا اسٹنگ آپریشن میں تھے۔

ایک اور انکشاف کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک ملائیشین لڑکے سے سم ملی تھی جس سے اس نے ادھر ادھر مشکوک کالز کی تھیں۔وہ لڑکا اسامہ کے مارے جانے سے قبل پکڑا گیا تھا لیکن وہ بولا نہیں تھا۔یہ لڑکا اسامہ سے ملا ہوا تھا اور کے گروپ کو پاکستان نے بھی پکڑ لیا تھا۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ یہ سوال ضرور ہے کہ اسامہ کو زند۰ کیوں نہیں پکڑا گیا۔اس حوالے سے کس کس نے مال کھایا۔