ڑ* ایڈہاک ازم کی بجائے مستقل اور مستحکم زرعی پالیسی بنائی جائے،لیاقت بلوچ
کسانوں کے لیے مہلک نظام اور تباہ کاری کی پالیسی قومی معیشت کے ساتھ دشمنی ہے،نائب امیرجماعت اسلامی
جمعرات 24 جون 2021 22:20
(جاری ہے)
سود، قرضوں، کرپشن کا خاتمہ اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات، ملکی زراعت، صنعت اور تجارت و ہنرمندی کو تحفظ دیا جائے۔لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام امیر نورالباری سے ملاقات میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اور کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اور استقامت سے فاشسٹ مودی پر دبائو بڑھ گیا ہے۔
ایسے حالات میں آزاد جموں و کشمیر میں غیرجانبدار اور اسلام آباد کی مداخلت کے بغیر آزادانہ انتخابات تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے بڑی معاونت ہو ں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابات چرانا آزادی کشمیر کی تحریک کے لیے مہلک وار ہوگا۔ نورالباری نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی کے تمام امیدواران کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کے حلقوں میں جماعتِ اسلامی کے کارکنان اور امیدواران نے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ حسبِ روایت اسلام آباد کی مداخلت جاری ہے۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا مکروہ کھیل جاری ہے۔ جماعتِ اسلامی کشمیریوں کے ضمیر کی آواز ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی بجٹ کی منظوری بے معنی ہوچکی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی معیشت پر مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔ عمران خان سرکار کو چار بجٹ پیش کرنے اور استعمال کرنے کا موقع مل گیاہے لیکن اقتصادی حالات کے تمام اعشاریے منفی ہی ہیں۔ عملًا غریب اور مڈل کلاس طبقہ مکمل طور پر پِس گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.