
دہشتگردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا موقف روز اول سے بالکل واضح اور صاف ہے، میاں افتخار حسین
جمعہ 2 جولائی 2021 23:20
(جاری ہے)
اس طرح کے بیایات سے پکڑے گئے مجرم کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے۔ دہشتگردی اور 7انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لئے باچا خان کے پیروکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
راشد حسین شہید کے قتل کا مقدمہ قانون کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا۔ 2012 میں کراچی پولیس کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب عبدالقیوم نامی شخص جس کا تعلق وزیرستان سے تھا پکڑا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے خود آٹھ دیگر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے ساتھ راشد حسین شہید کے قتل کا بھی اعتراف کیا تھا اور پورے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے نام بھی بتا دیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بطور حکومتی ترجمان میں کراچی پولیس اور اس وقت کے آئی جی سندھ سے رابطے میں تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مجرم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود کا ڈرائیور تھا ۔ جس کو کامیاب دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد کراچی کا کمانڈر بنا دیا گیا تھا۔ مجرم کی جانب سے مردان کی انسداد دہشتگردی کورٹ میں ضمانت کی اپیل بھی داخل کی گئی جو کہ منظور نہیں ہوئی۔ اے این پی کے ہزار سے زائد کارکنان اور قائدین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے۔ آج تک ایک بھی شہید کے مجرم گرفتار نا ہوسکا اور نا کسی کو سزا ہوسکی۔ صرف راشد حسین شہید کا مجرم پکڑا گیا، اس نے اعتراف جرم بھی کیا لیکن اس اتنے سال گزر نے کے باوجود آج تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو مسخ کرنے کے لئے آج ایک دفعہ پھر اخبارات میں من گھڑت بیانات آرہے ہیں۔ شہید راشد حسین کیس کے مجرم کو بچانے کے لئے حالیہ پروپیگنڈے اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ حکومت دہشتگردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور آج بھی ان کے لئے ایک نرم گوشہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک ہائی پروفائل کیس میں نامزد مجرم جس نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہو، یہ حال ہے تو عوام اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مزید کیسوں کی کیا صورتحال ہوگی۔ انہوں نے کہا اے این پی آج بھی اپنے موقف کے ساتھ میدان میں موجود ہیاور دہشتگردی کے خلاف اپنے بیانیے سے ایک بھی قدم پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اے این پی شہدا کی وارث جماعت ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قاتلوں کو انجام تک پہنچانے اور انصاف کے حصول تک چین تک نہیں بیٹھے گی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.