پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار ہے
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلا سے افغان امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی،انتھونی بلنکن
سجاد قادر
ہفتہ 10 جولائی 2021
08:20
(جاری ہے)
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے جیو اکنامک وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے امریکی مالی تعاون سے وسط ایشیا سے براستہ افغانستان پاکستان کے لیے توانائی اور روابط کے قیام کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی گفتگو کی۔وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے مابین مربوط اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار کے طور پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمیں توقع ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلا سے افغان امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو باور کرایا کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کا قیام افغان قیادت، علاقائی و عالمی طاقتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ان تمام اسٹیک ہولڈرز پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغان گروہوں پر جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بے قابو مصنوعی ذہانت سے انسانیت کو وجودی خطرہ لاحق، وولکر ترک
-
سوڈان: عام لوگوں اور شہری ڈھانچے پر حملے معمول بننا انتہائی تشویشناک
-
یمن: کشیدگی میں تشویشناک اضافہ، سیاسی تصفیے کی راہ مزید کٹھن
-
سرحد پار جرائم پر قابو پانے میں پولیس کا بین الاقوامی تعاون اہم
-
اسلام آباد کو صوبہ بنانا ایک انتہائی احمقانہ تجویز ہے، فواد چوہدری
-
سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، مارکوروبیو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازلندن سے وطن واپس روانہ
-
سفارتکاروں کے الاﺅنسز اور یوٹیلیٹیز پرخطیر رقم خرچ‘وزارتِ خارجہ کی پورٹ جاری
-
برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم میں خرابی کے باعث 300 پروازیں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں
-
مسلم لیگ ن کو تقسیم کرنے والے بہت آئے اور بہت گئے
-
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے. مریم نواز
-
ایفل ٹاور: ہندومذہبی گروپ کے نجی دورے کے دوران خواتین کو ہٹانے پر ملازمین کی ہڑتال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.