ویلی چار کے مہاجرین پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں گے، سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے،مجید بزمی

وفاقی وزرائ خود الیکشن مہم چلا رہے ہیں مگر عدلیہ اور الیکشن کمیشن مکمل خاموش ہیں

ہفتہ 10 جولائی 2021 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) ویلی چار کے مہاجرین پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں گے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے وفاقی وزرائ خود الیکشن مہم چلا رہے ہیں مگر عدلیہ اور الیکشن کمیشن مکمل خاموش ہیں راولپنڈی میں مہاجرین کی نشستوں پے حکومتی وزرائ سمیت کسی کو الیکشن نتائج چرانے کی اجازت نہیں دینگے پارٹی ووٹرز کو بے یارومددگار نہیں چھوڑینگے،جنرل سیکریٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد امیدوار ویلی چار حمزہ مجید بزمی راجہ کامران حسین اور راجہ محمد علی منہاس کا ضیائ کالونی پیرودہائی ڈھوک منگٹال فوجی کالونی میں کشمیری مہاجرین ووٹروز سے انتخابی مہم کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اس موقع پر راجہ الطاف حسین.راجہ عامر علی.چوہدری فرخ اسماعیل.راجہ صلاح الدین.ملک ایوب. عاصم ڈار.چوہدری بدر.اختر سعید پپا.راجہ اعظم.شہاب خان.کوثر بٹ۔

(جاری ہے)

شیخ فرقان بھی موجود تھے،چوہدری افتخار اور حمزہ بزمی نے کہا کہ ہم ہمارے ووٹرز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے الیکشن جیت کر مہاجرین کے تمام مسا?ل ترجیحی بنیادوں پے حل کیے جائیں گے،راولپنڈی میں مقیم کشمیری مہاجرین کو کل وقتی اور موقع شناس مفاد پرست سیاسی دکانداروں کے رحم و کرم پے نہیں چھوڑ سکتے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد برا? راست ویلی چار کے الیکشن پے اثر انداز ہو رہے ہیں ایک وفاقی وزیر مظفر آباد جا کر کھلے عام لوگوں میں ووٹ خریدنے کے لیے سودا بازیاں کر رہا ہے مگر اعلیٰ عدلیہ اور الیکشن کمیشن مسلسل خاموش ہیں،راجہ کامران حسین اور راجہ محمد علی منہاس نے اس موقع پے کشمیری ووٹرز سے اظہار خیال کرتے ہو? کہا کہ قا?د عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کا قیام ہی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر اورکشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے تمام کشمیری بھا? اور بہنیں راولپنڈی کی تینوں نشستوں ویلی چار ویلی پانچ اور جموں چھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں حمزہ بزمی راشد اسلام بٹ اور چوہدری فخر زمان کو ووٹ اور سپورٹ سے کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ راولپنڈی میں موجود باقی تمام جعلی اور نام نہاد کشمیری لیڈروں کی مفاد پرستی کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔