Live Updates

مریم نواز کی توجہ بھی گیٹ نمبر 4 کی طرف چلی گئی ہے

ن لیگ کا ‏ماضی رہا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کےبغیرچل ہی نہیں سکتی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 جولائی 2021 10:43

مریم نواز کی توجہ بھی گیٹ نمبر 4 کی طرف چلی گئی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ‏ماضی رہا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کےبغیرچل ہی نہیں سکتی شہبازشریف نے بریفنگ میں موقع پا کر ‏اپنی سی وی آگے کردی تھی احسن اقبال تو ن لیگ کے تمام لوگوں کے خودساختہ ترجمان بنے ہیں ‏۔

انہوں نے کہا کہ ہ گیٹ نمبر 4 کی طرف اب مریم نواز کی بھی ‏توجہ چلی گئی ہے بلیک میلنگ سے کام نہیں بنا اس لیےاب فوج سے پیارجاگ گیا۔ موجودہ نظام کی بربادی کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ہم صرف یہ کہہ ‏رہےہیں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈملنی چاہیے اداروں پرتنقیدنہیں کرتے،مخصوص لوگوں پرتنقیدکی ‏جاتی ہے شہبازشریف کوکمرکی تکلیف ہے، ضرورت پڑی تو آزاد کشمیرجائیں گے بالکل ہماری خواہش ‏ہےتمام لیڈرز پرجھوٹے کیسزختم ہوں۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ کیسی کمرکی تکلیف ہےکہ قومی ‏اسمبلی میں 4 گھنٹے بات کرسکتےہیں ن لیگ کی فرمائش ہےمریم کےکیسزختم کر کے باہر جانے ‏دیا جائے شہبازشریف کی خواہش ہے انہیں پاؤں پڑنےدیں وزیراعظم بنناہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے جوانوں کی اکثریت نے مجھے سلیوٹ کیا وردی میں ملبوس پاک فوج کے ہر جوان میں اپنا بیٹا جنید نظر آیا،فوجی بھائی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں لیکن ان کی تنخواہیں آخری بار نواز شریف کے دور میں بڑھیں۔

ملک کوترقی کی راہ پرچلانا ہے تو نواز شریف کے موقف کو اپنانا ہوگا، مجھے کئی مقامات پر فوجی جوان نظر آئے اور انہوں نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے ایک تعلق کا احساس ہوا۔ خیال رہے کہ مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات