Live Updates

شاہ پور کانجراں منڈی کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکے دار کو دیکر کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے‘عظمی بخاری

عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن کیلئے پنجاب کے امیدواروں کو تین ،تین کروڑ روپے جاری کروائے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

منگل 13 جولائی 2021 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن )پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہ پور کانجراں منڈی کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکے دار کو دے کر کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے،عثمان بزدار پرشاہ پور کانجراں منڈی کا ٹھیکہ دینے پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگے ہیں،کیٹل ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو فوجداری مقدمات درج کرانے کیلئے درخواستیں لکھی ہیں،پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے لے کر کرپشن کا بازارگرم ہے،عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن کیلئے پنجاب کے امیدواروں کو تین ،تین کروڑ روپے جاری کروائے ہیں،عمران خان نے عثمان بزدار کو اپنے امیدواروں کے حلقوں میں فوری ترقیاتی کام کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا بکرا مویشی منڈیوں میں حقائق عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آئے ہیں۔پنجاب حکومت نے شاہ پور کانجراں منڈی کا اسی کروڑ روپے کی جانوروں کی انٹری اور پارکنگ کا ٹھیکہ دیا ۔رمضان بازار کے کارنامے بھی حکومت نے ادا کئے۔

عثمان بزدار کی جانب سے مجھے دیے نوٹس کاچوبیس جون کو وقت پورا ہوگیاہے۔ مجھے بزدار صاحب عدالت لے کر جائیں۔اس بولی میں جوی،ٹوکہ، چارہ سبز اور کھرلیوں پر اضافی رقم من پسند ٹھیکیدار کو دیا گیا۔ جس ٹھیکیداراسی سے نوے ملین روپے کما رہاہے وہ کہاں جا رہا ہیاس کس کس تک پہنچ رہا ہے یہ اہم بات ہے۔۔ٹھیکیدار کو پرالی ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دیا جس سے دس کروڑ روپے کما رہاہے۔

عمران خان اور عثمان بزدار کو شاہ پور کانجراں کے ٹھیکیدار کی کرپشن پر درخواستیں دی گئی ہیں۔کیٹل ایسوسی ایشن والوں نے فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کیٹل مارکیٹ کے خلاف مقدمہ کی درخواستیں پولیس کو موصول ہو گئی ہیں۔پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے لے کر کرپشن کا بازارگرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا حماد اظہر کے مبینہ کوآرڈینیٹر نے واسا کو لکھا ہے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دئیے جاتے ہیں۔

عثمان بزدار بولتے کچھ نہیں لیکن کھاتے بہت ہیں۔حکومت کی ناک کے نیچے بہت کچھ ہوتا ہے لیکن نالائقوں کو پتہ نہیں چلتا۔مویشی منڈی کے اس متنازعہ ٹھیکے پر ریاست مدینہ کے سربراہ عمران خان اور عثمان بزدار کیا ایکشن لیتے ہیں۔ پانامہ پر نوازشریف کے خلاف ثبوت نہیں پکوڑوں والے کاغذ تھے۔پانامہ کی کہانی شیخ رشید سے پوچھ لیں وہ بتائیں گے کہ اگر نوازشریف کو نہ ہٹایا جاتاتو عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔

کسی وقت میں پکوڑوں کے کاغذ پر عدالت سوموٹو نوٹس لیتی تھی۔اور کسی وقت میں لوگ پاگل خانوں میں گھس جایا کرتے تھے۔فی الحال ان کی رسی ابھی دراز ہے۔ان کو ابھی کوئی نہیں پوچھنے والا۔مجھے چوبیس جون تک وزیر اعلی بلا لیں وگرنہ خود وزیراعلی کو عدالت بلائوں گی۔انہوں نے مزید کہا آزاد کشمیر کے الیکشن کیلئے مریم نواز کی تقاریر سے حکومتی دیواریں لرز رہی ہیں۔

دو لفنگوں نے بد زبانی کی۔ کل امریکی ایمبیسی کی جانب سے اڈے مانگنے پر وزیر اعظم کے بیان پر تردید کر دی۔جعلی حرکتوں سے لیڈر نہیں بنیں گے بدتمیزی سے وزیر اعظم اپنی تربیت بتا رہے ہیں۔پی ٹی آئی بد تمیزی گالی گلوچ لفنگے کی پارٹی ہے۔ ہم نے کشمیر کی خدمت کی وہاں کی سڑکیں نوازشریف نے بنائیں۔ لاہور کی باجی ادھر بیٹھ کرٹام کروز بنی ہوئی ہیں۔

کشمیر میں حکومت کے دعوے بھی کررہی ہیں۔کشمیر کاذ پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ نامہ کے طورپر لکھا جائیگا ۔ عمران خان نے دورہ لاہور جو ملتوی ہوا بنی گالہ میٹنگ میں تسلیم کیا کہ آزاد کشمیر کی ناممکن ہے۔تین تین کروڑ روپے کے آزاد کشمیر کے امیدواروں کو دینے کی منظوری دی ہے۔ذلت و عزت اللہ کے ہاتھ ہے جو مرضی مریم نواز کے خلاف باتیں کر لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات