
اسد عمر نے بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور میں بھی ''ڈیلٹا قسم'' کے وائرس کی موجودگی کا خطرہ، پاکستان میں نئے کورونا کیسز میں 15 سے 20 فیصد ڈیلٹا کیسز کی تصدیق ہوگئی
سمیرا فقیرحسین
بدھ 14 جولائی 2021
13:32

(جاری ہے)
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم 'ڈیلٹا' کی موجودگی کے شبہے میں 28 نمونے تشخیص کے لیے بھیج دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نمونے میو، سروسز اور جناح سمیت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے جمع کیے گئے جن میں ڈیلٹا قسم کی مخصوص علامات پائی گئی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق شہر میں ڈیلٹا قسم کی ممکنہ موجودگی سے اہل لاہور کو شدید خطرہ لاحق ہے۔اس حوالے سے سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ماہرین نے نمونوں کے سائنسی بنیاد پر جائزہ لینے کا فیصلہ اس وقت کیا جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی کے لیے سفر پر تشویش ہے جبکہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں ڈیلٹا قسم کے ایک درجن سے زائد کیسز کی اطلاع موصول ہوئی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی برطانوی قسم کے مثبت کیسز کی تعداد میں صوبے بھر میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ وائرس کی تیسری لہر کے دوران برطانوی قسم کے کیسز پنجاب میں غیر معمولی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ووہان قسم کے 28 مثبت کیسز دراصل ڈیلٹا وائرس میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے تازہ 28 نمونے تفتیش کے لیے ارسال کر دیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بھارت میں تباہی پھیلانے کے بعد ڈیلٹا قسم عالمی خطرہ بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرین خان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے مریض کے بیمار ہونے کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے، اس میں تیز بخار، جسم درد ہوتا ہے اور یہ بہت جلد پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، اس کی تشخیص کا وقت بھی بہت کم ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے بڑی عمر کے لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے تھے اب درمیانی عمر کے نوجوان بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا میں مبتلا اتنے مریض آرہے ہیں کہ کوئی بھی بیڈ 30 منٹ بھی خالی نہیں رہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کو ایک اور خفت کا سامنا، ای او ایس 09 سیٹیلائٹ لانچ کے تیسرے مرحلے میں ناکام
-
یورپ سے ملک بدر کیے گئے عراقی تارکین وطن کی تلخ واپسی
-
پاکستان میں خاندانی شادیاں: موروثی بیماریوں کا اندیشہ زیادہ
-
پاک بھارت کشیدگی؛ وزیرخارجہ کی قیادت میں مشاورتی وفد چین بھیجنے کا فیصلہ
-
سرحدوں کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر کریں گے، افواج پاکستان کا عزم
-
بھارت نے خود جنگ بندی کی درخواست کی تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں، ترجمان پاک فوج
-
بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی
-
غزہ: لوگوں کو بھوکا رکھنا بین الاقوامی قوانین کی توہین
-
بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو زرداری قیادت کریں گے
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.