عمران خان کا ازبکستان کے اشتراک سے مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیر بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
ہندوستان بابر کی حکمرانی میں اپنے دور کا سپر پاور تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ازبکستان اور پاکستان کی نئی نسل کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے. وزیراعظم کی ازبک صدر کے ساتھ پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 جولائی 2021
22:22
(جاری ہے)
اس حوالے س وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عظیم مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ظہیرالدین بابر کی نسل نے ہندوستان پر 300 سال تک حکمرانی کی اس دوران ہندوستان کو دنیا کے دولت سے مالامال ممالک میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا 24 سے 25 فیصد عالمی جی ڈی پی ہندوستان کی ہوتی تھی انہوں نے کہا کہ ہندوستان بابر کی حکمرانی میں اپنے دور کا سپر پاور تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ازبکستان اور پاکستان کی نئی نسل کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں دو خطوں کے لوگوں کو یکجا کریں گی عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد ہم اقبال، مرزا غالب اور امام بخاری پر فلموں کے بارے میں سوچیں گے ہمیں امید ہے یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی تبادلہ ہوگا وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک صرف ازبکستان کے ساتھ فلم بنانے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے تاہم فلم کو کیسے اور کب تک بنایا جائے گا یا کون سے اداکار اس کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی. سلطنت مغلیہ کی بنیاد رکھنے والے ظہیرالدین بابر جنہیں عموماً بابر بھی کہا جاتا ہے 14 فروری 1483 کو ازبکستان کے میں پیدا ہوئے تھے ظہیر الدین بابر منگول حکمران تیمور کی نسل میں سے تھے انہوں نے فرگانہ کے گورنر عمر شیخ مرزا کے گھر آنکھ کھولی تھی. انہوں نے 1496 میں ثمرقند فتح کیا لیکن جلد ہی بغاوت کے باعث اس سے محروم ہونا پڑا تھا، بعدازاں ظہیرالدین بابر نے 1504 میں کابل کو فتح کیا تھا اور اس کے بعد ابراہیم لودھی کو 1526 میں پانی پت کے میدان میں شکست دے کر مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی تھی جو تقریباً 300 سال بعد بہادر شاہ ظفر پر ختم ہوئی. ظہیر الدین بابر کو عظیم فاتح کے طور پر دیکھا اور بیان کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ انھیں ایک ادیب و شاعر بھی مانا جاتا ہے ظہیر الدین بابر کا ذکر تاریخ کی کتابوں میں تو ملتا ہے لیکن ان پر کوئی فلم بنانے کے حوالے سے کبھی کچھ سنا نہیں گیا البتہ تیسرے مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی زندگی پر اب تک متعدد فلمیں بنائی جاچکی ہیں. خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وزیراعظم نے کسی ملک کے ساتھ مل کر ثقافتی تبادلے کا اعلان کیا ہو، وہ ماضی میں ترکی کے حوالے سے بھی ایسے اعلانات کرچکے ہیںوزیراعظم نے ماضی میں ترکی کے ساتھ اسلامی فتوحات پر مبنی ڈراما سیریز بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہی کی تجویز کے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) سے ترک ڈراما سیریز ارطغرل نشر ہونا شروع ہوا تھا. پچھلے برس ترک پروڈکشن ہاﺅس ”تکدن فلمز“اور پاکستانی فلم ہاﺅس”انصاری فلمز“ نے نومبر 2020 میں مشترکہ پروڈکشن کے تحت ڈراما بنانے سے متعلق معاہدہ کیا تھابعد ازاں ”تکدن فلمز“ کے سربراہ کمال تکدن جنوری 2021 میں وفد کے ہمراہ اسی سلسلے میں پاکستان بھی آئے تھے اور انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے ملاقاتیں بھی کی تھیں.
مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی نے کوکین بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے سیکھا، بعد میں اپنا برانڈ بنا لیا
-
کوکین کوئن انمول عرف پنکی نے منشیات نیٹ ورک کیسے بنایا، ساری تفصیلات سامنے آگئیں
-
فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجی حملوں میں اضافہ، یونیسف
-
کراچی،ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3پولیس افسران معطل
-
منشیات کے مقدمات میں انمول عرف پنکی کا نام کئی مرتبہ سامنے آیا لیکن پولیس نے گرفتاری کی کوشش نہیں کی
-
پنجاب پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے کی رشوت کے بدلے انمول عرف پنکی کو چھوڑنے کا انکشاف
-
سوڈان خانہ جنگی: ڈرون حملے بیشتر شہری ہلاکتوں کی وجہ، وولکر ترک
-
ہنٹا وائرس: متاثرہ کروز شپ میں نو مریضوں کی تصدیق
-
تحفظ جنگلات پر یو این فورم کا نیو یارک میں اجلاس شروع
-
نیروبی: نئے یو این دفتر کا سنگ بنیاد، افریقہ بنے گا عالمی تعاون کا مرکز
-
ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے مسافروں کا انخلاء مکمل، ڈبلیو ایچ او
-
14 سال کی عمر میں گھرسے ماڈل بننے کیلئے نکلی، منشیات فروش وکیل سے شادی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.