
پاکستان کے لیگ اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم
ویسٹ انڈیز میں میچ کے دوران چلنے والی ہوا بھی گیند کوزیادہ اسپن ہونے میں معاونت کرتی ہے، شاداب ، عثمان قادر
ہفتہ 24 جولائی 2021 14:10

(جاری ہے)
وہ اس سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔اس سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
ان 4 میچز میں شاداب خان نے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔جہاں شاداب خان 4 سال بعد ویسٹ انڈیز میں اپنی لیگ اسپن باؤلنگ سے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں تو وہیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان لیگ اسپنر اور گگلی ماسٹر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر بھی اس سیریز میں موقع ملنے پر بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔عثمان قادر نے 2008 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلی گئی انڈر 15 چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 15 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوی8 میچز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس دوران 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ان کی بہترین باؤلنگ تھی۔پی سی بی ڈیجیٹل پر شاداب خان کا عثمان قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چار سال بعدٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز آمد پر بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے یہاں سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا لہٰذا یہ مقام ان کیلئے ہمیشہ خاص رہے گا۔شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تاہم سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے اسپنرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انگلینڈ میں اچھی باؤلنگ سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور یہاں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔عثمان قادر نے بتایا کہ وہ قومی انڈر 15 کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرچکے ہیں۔ اس ٹیم میں بابراعظم اور محمد نواز بھی شامل تھے۔ برطانیہ میں نیٹ پر شاداب خان اور وہ زیادہ تر آف اسٹمپس کو ٹارگٹ کررہے تھے تاہم یہاں گیند کو زیادہ دیر ہوا میں پھینک کر مڈل اینڈ آف اسٹمپ کو ٹارگٹ کرنا پڑے گا تاکہ گیند کو زیادہ اسپن مل سکے۔ایک سوال کے جواب پر شاداب خان کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز میں میچ کے دوران چلنے والی ہوا بھی گیند کوزیادہ اسپن ہونے میں معاونت کرتی ہے۔ میزبان ٹیم میں شامل دائیں ہاتھ کے بلے باز زیادہ تر ہارڈ ہٹنگ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں اچھی اسپن سے زیر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کو مسلسل شکست سے دوچار کررکھا ہے۔ ان چار میں سے تین میچز 2018 میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد پر کھیلے گئے تھے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز 27 جولائی کو کنگسٹنگن اوول بارباڈوس سے ہوگا۔اسکواڈز ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، اعظم خان (سندھ) ، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، صہیب مقصود(سدرن پنجاب)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عماد وسیم (ناردرن)، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔ شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی‘بھارت سامنے آگیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
اٹلی نے تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
پاکستانی اولمپئنز کا ہاکی ایشیا کپ بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ
-
جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فیلڈر بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.