چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے جاویدبٹ 82 ووٹوں سے کامیاب جبکہ ایل اے 40 سے پی پی کے عبدالغفار لون 2165ووٹ لے کر‏کامیاب قرار پائے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 25 جولائی 2021 21:47

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کر ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 25جولائی 2021) آزاد کشمیر انتخابات میں اہم کامیابیاں، چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالرشید سلہریا نے قانون ساز اسمبلی کے ‏انتخابات میں دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ایل اے 43کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے ‏جاوید بٹ کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے جاویدبٹ نے 482 ووٹ لیے جب کہ مسلم لیگ ن کی ‏امیدوار نے 420 ووٹ لیے۔چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا کہ ایل اے 40 سے پی پی کے عبدالغفار لون 2165ووٹ لے کر ‏کامیاب قرار پائے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی کےسلیم بٹ کو 876ووٹ ملے۔انہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد اور تعاون پر پاک فوج، پولیس، سیکورٹی کے اداروں، ضلعی ‏انتظامیہ اور میڈیا کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات پرامن رہے خلاف ورزیوں ‏پرچندشکایتیں موصول ہوئیں جہاں شکایتیں موصول ہوئیں وہاں مقدمات بھی درج ہوئے۔

(جاری ہے)

سردارعبدالرشید نے کہا کہ حکومت پاکستان سےدرخواست کرکے افواج پاکستان کےدستےبھی ‏تعینات کیے، مسلح افواج پاکستان کابھی شکریہ اداکرتےہیں مسلح افواج نےعیدکےدنوں میں بھی ‏ڈیوٹی سرانجام دیں ہماری پولیس،عدلیہ سب متحرک رہیں الیکشن کمیشن تمام اداروں کاشکریہ اداکرتاہے۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔