ایک ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن: عملہ انتظار کرتا رہا، ووٹر نہیں ووٹ نہیں ڈالا

اتوار 25 جولائی 2021 23:15

ایک ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن: عملہ انتظار کرتا رہا، ووٹر نہیں ووٹ نہیں ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،پولنگ اسٹیشن پرعملہ اور پولیس سارا دن ان کا انتظار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ افسر محمد یوسف مجید کے مطابق واحد رجسٹرڈ خاتون ووٹر ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ سارا دن ان کا منتظر رہا لیکن وہ اپنا ووٹ ڈالنے نہیں آئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے واحد خاتون ووٹر کے لیے لاڑکانہ کے ضلعی دفتر میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔اس ضمن میں پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے، پولنگ ایجنٹس، اسپیشل برانچ، مرد و خواتین پولیس اہکاروں سمیت 20 کے قریب افراد نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔