Live Updates

سینیٹر شیری رحمان کا یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں بڑے اضافے پر تشویش کا اظہار

ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، آئے روز منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے،ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، بیان

جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

سینیٹر شیری رحمان کا یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں بڑے اضافے پر تشویش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں بڑے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، آئے روز منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے،ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تشویشناک ہے، آٹا ساڑھے 7 روپے، چینی 17 روپے فی کلو اور گھی 90 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹا 20 کلو تھیلا اب 950 روپے کا ہو گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے سے اب 85 روپے فی کلو دستیاب ہوگی،گھی کی قیمت 170 روپے کلو تھی کو اب 260 روپے کلو کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئے روز منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، یہ تمام فیصلے وفاقی کابینہ کی منظوری سے کئے گئے ہیں، یہ وہ مہنگائی ہے جو وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی مرضی سے کی گئی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد رکارڈ کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالتے جا رہیں ہیں، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یوٹلٹی اسٹورز بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیٹی اسٹورز میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات