کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، خان سوپوری

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپور ی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں محاصرے اور تلاشی کی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز اہلکار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بلا جواز قتل اور گرفتار کرنے کے علاوہ انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور بھارت جبر و استبداد کی کارروائی کے ذریعے انہیں اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ دریں اثنا غلام محمد خان سوپوری ایک وفد کے ہمراہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوپور کے علاقوں وارپورہ، ڈانگر پورہ اور براٹھ کلاں گئے ۔