Live Updates

نواب شاہ ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد کا مبینہ حملہ

نواب شاہ میں ورکرز کی شادی میں شرکت کیلئےآیا تھا جہاں مجھ پر حملہ کیا گیا ، یہ بزدلانہ حملہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کیا۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا الزام

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 اگست 2021 17:31

نواب شاہ ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد ..
نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اگست 2021ء ) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پتھراوَ کیا ، جس سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کیا ہے ، نواب شاہ میں ورکرز کی شادی میں شرکت کیلئےآیا تھا جہاں مجھ پر حملہ کیا گیا ایس ایس پی ہماری فون کال تک اٹینڈنہیں کررہا لیکن اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے مجھےخوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرتا رہوں گا۔


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کوکچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ، اس لیے واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے ، کیوں کہ یہ صوبے کا امن خراب کرنےکی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ، سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات