
ہم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے
تمام تر توجہ افغان تنازع کے وسیع بنیاد پر جامع اور سیاسی حل نکالنے پر مرکوز ہونی چاہیے، ترجمان دفترخارجہ کی وضاحت
سجاد قادر
منگل 3 اگست 2021
07:24

(جاری ہے)
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ‘ہم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے، ہم تنازع میں تمام فریقین کو افغانوں کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، جنہیں خود اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے’۔
انہوں نے کہا کہ‘ہم افغان امن عمل میں تعمیری تعاون کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ افغان تنازع کے وسیع بنیاد پر جامع اور سیاسی حل نکالنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دو روز قبل ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران افغانستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے ایک سوال پر کہا تھا کہ‘اگر وہ عراق یا شام سے منتقل ہو رہے ہیں تو اس کو دیکھنا کس کی ذمہ داری ہے؟ افغان حکومت کی’۔انہوں نے کہا تھا کہ‘ان پر کس نے نظر رکھنی اور نگرانی کرنی ہے؟ افغان حکمران اور حکومت کو کرنا پڑے گی، مجھے امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری میں غفلت کے مرتکب نہیں ہوں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ نہ تو افغان حکومت اور نہ ہی طالبان، افغانستان کے ہمسایہ اور عالمی برادری بھی داعش کی واپسی نہیں چاہتی، اس معاملے پر ایک اتفاق رائے ہے، اب ان کے پاس ایک ذمہ داری ہے اور انہیں اس کو پورا کرنا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مذکورہ بیان سوشل میڈیا اور افغانستان کے میڈیا میں یوں پیش کیا گیا تھا جیسے وہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت کے بجائے طالبان سے توقع رکھتے ہوں۔پاکستان، افغان تنازع کے حوالے سے اس طرح کے الزامات کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے اور جون میں اسلام آباد میں منعقدہ پاک-افغان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان نے واضح فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے داخلی معاملات پر مداخلت نہیں کی جائے گی۔وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ‘ہمارے کوئی فیورٹ نہیں ہیں، ایک عام تاثر ہے کہ ہم طالبان کے حامی ہیں، میں ان کی نمائندگی نہیں کرتا، میں پاکستان کا نمائندہ ہو جبکہ طالبان افغان ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے افغان میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پاکستان کسی طور پر طالبان کا ذمہ دار ہے اور نہ ہی ان کا ترجمان ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.