370،ای35- دفعات کی منسوخی غیرآئینی و غیر جمہوری ہے ، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن

بدھ 4 اگست 2021 23:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مودی حکومت کی طرف سے 370 اور -35اے کی دفعات کی منسوخی کو غیر آئینی ، غیر جمہوری اور سیاسی اقدار کے بنیادی اصولوں کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے تنظیم کئے چیئرمین ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کی زیر صدارت میں سرینگر میں ایک اجلاس میں متفقہ طور پر کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کا فیصلہ عدالتی اختیار کے خلاف تھا کیونکہ آرٹیکل 370 کی آئینی حیثیت بھارتی سپریم کورٹ کے سامنے زیر سماعت ہے۔

اجلاس کے دوران نئی دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ 5 اگست 2019 کے اقدامات منسوخ اور آرٹیکل 370 اور 35-A کو اس کی اصل شکل میں بحال کرے۔