یوم استحصال کشمیر پر بھارتی حکومت اور افواج کے ظالم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

جمعرات 5 اگست 2021 15:55

یوم استحصال کشمیر پر بھارتی حکومت اور افواج کے ظالم کے خلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) یوم استحصال کشمیر پر بھارتی حکومت اور افواج کے ظالم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ق)کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا کہ پنجا ب اسمبلی کا یہ ایوان اور پوری قوم یوم استحصال کشمیر پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے۔

(جاری ہے)

2 سال قبل مودی حکومت نے کشمیریوں پر آرٹیکل 370 اور 35اے کے تحت ظلم ڈھائے۔ بھارتی افواج نے زیر حراست 7187کشمیریوں کو شہید اور 22 ہزار کشمیری خواتین بیوہ اور اب96 ہزار کشمیری شہید کرچکلی ہے۔ کشمیری 70 سال سے آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گئے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔