اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا- زلفی بخاری

Sajid aziz ساجد عزیز ہفتہ 7 اگست 2021 15:33

اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا- ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2021ء) یو کے پاکستان بزنس کونسل کے کو چیئرمین سلیمان رضا کی جانب سے سابق اوورسیز ایڈوائزر وزیر اعظم پاکستان سید ذوالفقار بخاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جو خدمات  پاکستان کے لیے رہی ہیں اور ہر وقت پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی اس موقع پر میں اوورسیز کمیٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔



زلفی بخاری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اورسیزکمیونٹی کے تمام مسائل وزیراعظم پاکستان جلد حل کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اولین ترجیحات میں اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دینا اور الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بھی قانون میں اصلاحات ہے ۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے کہا کہ اورسیزکمیونٹی ہمارے دلوں میں بستی ہے اور اوورسیز کمیونٹی کے بغیر ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ادھورا ہے ۔

زلفی بخاری نے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طریقے سے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کے بزنس ، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کو آگے لے جانے میں مدد دے رہے ہیں خراج مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ یو کے پاکستان بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل کے اے حق نے کہا کہ اس موقع پر شکریہ ادا کیا کہ وزیراعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی جس مخلصی کے ساتھ اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ جڑے ہوۓ ہیں قابل تعریف ہیں ۔

یو کے پاکستان بزنس کونسل کے کو چیئرمین سید سلیمان رضا نے کہا کہ جس طرح زلفی بخاری نے پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی

یقینا قابل تعریف ہیں ۔ سلمان رضا نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب بہت جلد اورسیزکمیونٹی کے تمام مسائل حل ہوں گے سلیمان رضا نے یہ بھی کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل ہر قسم کے تعاون کے لئے پاکستان کے ساتھ تیار ہے ۔

کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے وائس چیئرمین سید قمر رضا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کی پاکستان کے لیے خدمات اہم ہیں اور عمران خان وزیراعظم پاکستان بھی پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ محبت رکھتے ہیں اور اورسیزکمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں تقریب میں بارنارڈوز چیریٹی کے  سی ای او جاوید خان ، نائب صدر یو کے پاکستان بزنس کونسل مظفر احمد ، صدر ڈبلیو سی او پی ڈاکٹر گل نواز ، ایڈوائزر ڈبلیو سی او پی عارف ملک کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے سلیمان رضا کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔