
خسارے میں چلنے والی اورنج لائن ٹرین سے کمائی کے منصوبے میں اہم پیشرفت
پنجاب حکومت نے اورینج ٹرین کے اسٹیشن ٹھیکے پر دینے کے لیے باقاعدہ بڈ مانگ لی، اسٹیشنوں پر ٹک شاپس اور اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائیں گی، بڑے بڑے برینڈز اپنی تشہیر کیلئے بھی اسٹیشز کا استعمال کرسکیں گے۔ ذرائع
ساجد علی
بدھ 11 اگست 2021
14:22

(جاری ہے)
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں چلنے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین کے 27 سٹیشنز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سالانہ 50 کروڑ روپے ریونیو کا تخمینہ لگا یا ہے ، اس ضمن میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پلان تیار کر لیا ، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شاپس پر کارپوریٹ سیکٹر کو اپنی پروڈکٹس بیچنے کی سہولت دی جائے گی، اس کے علاوہ ٹک شاپس اور بینکوں کے کاؤنٹرز بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، لیز پر دینے سے قبل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی طرف سے کارپوریٹ سیکٹرز سے رابطہ کیا جائے گا اور ان فرمز کو پری کوالیفائی کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے ایلی ویٹڈ اور انڈر گراؤنڈ سٹیشنز کا رقبہ 3 کنال سے زائد ہے اور بڑے بڑے کوریڈور ویران پڑے رہتے ہیں ، اس لیے ان کوریڈورز کو استعمال میں لانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا ، جس کے لیے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ فزیبلٹی رپورٹ بنائی جائے گی جس میں مخصوص اشیاء ہی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
یہ کیسا احتجاج ہے جس میں ایس ایچ او کو گاڑی سے نکال کر21 گولیاں ماری گئیں
-
ٹی ایل پی عہدیداروں کے علاوہ کسی مدرسے کے ممبر یا کارکن کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی
-
وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، حکومت کے رویے پر شکایات کے انبار لگا دیئے
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
-
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
-
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ آغاز ہی میں مشکلات کا شکار
-
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.