
طوفانی بارشیں، 24 گھنٹوں کے دوران 63 افراد جاں بحق،290 زخمی، سیلابی صورتحال پر وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
وزیر اعظم نے ایم ڈی واسا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی، اجلاس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا
فیصل علوی
جمعرات 17 جولائی 2025
13:30

(جاری ہے)
این ڈی ایم اے حکام وزیراعظم کو حفاظتی اقدامات، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے متعلق پیشگی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم کا یہ دورہ بروقت اقدامات اور متاثرہ علاقوں میں موثر امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔رواں مون سون سیزن کے دوران پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارشوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دئیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکوال میں ہوئی جہاں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں 230 ملی میٹر جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔اسی طرح گوالمنڈی میں 150 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مری میں 41 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیئے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں نالوں کے بھرنے کے سبب متعدد راستوں پر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 19 فٹ ہو گئی جبکہ دریائے سواں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے پل زیر آب آ گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں انخلا کی وارننگ جاری کر دی گئی ہیں۔ پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادی کو خطرہ ہے، شہری احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ آزاد کشمیر میں اگلے 24گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری کردیاگیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے اہکار ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پاک فوج سے بھی رابطے میں ہے، شہریوں کے باحفاظت انخلاء تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت پنجاب کا میٹرو بس اور اورنج لائن کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
ڈی پی او حافظ آباد کے پرتعیش دفتر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی شدید تنقید
-
پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت پی آئی ایکی تباہی اور دیگر قومی نقصانات کی ذمہ دار ہے،خواجہ محمد آصف
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کاافغانستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا
-
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں بارے تفصیلی گفتگو
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سیدمحمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی کا دورہ
-
گلگت بلتستان، آزادکشمیراورتمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
وزیراعظم کی چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پرقرض کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، جڑواں شہروں میں صاف پانی کی فراہمی اور مربوط نظام قائم کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی شکیل
-
شدید بارشیں ، پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ ،نوٹیفکیشن جاری ڈیموں، دریائوں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی
-
امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق غلط خبر دینے پر صحافی اعزاز سید نے معذرت کرلی
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور بارش کے کھڑے پانی میں نہانے پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.