
امریکہ اور نیٹوافواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی
اسلام آباد عالمی برادری سے اپنے معاملات کو طے کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے‘جلال آباد‘کابل ‘ننگرہار ہائی وے کے راستے صرف چار سے چھ گھنٹے میں طورخم بارڈ تک پہنچا جاسکتا ہے. ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم کی حکومت کو تجویز
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 اگست 2021
22:25

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی پاکستان کے ایوی ایشن کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے. ذرائع کے مطابق کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر اڑان بھرنے والی متعدد پروازیں کل سے کراچی میں اترنا شروع کردیں گی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں مدد کی درخواست ملنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس کراچی میں بھی منعقد ہوا ہے سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کل سے کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ذرائع نی بتایا ہے کہ کراچی لائے جانے والے تمام افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا. واضح رہے کہ ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم نے حکومت پاکستان کو تجویز دی تھی کہ وہ عالمی برادری سے اپنے معاملات کو طے کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے ان کا اپنے تجزیئے میں کہنا تھا کہ کابل سے اگر مسلح فوجی دستوں کی نگرانی میں سفر کریں تو جلال آباد‘کابل ‘ننگرہار ہائی وے کے راستے صرف چار سے چھ گھنٹے میں طورخم بارڈ تک پہنچا جاسکتا ہے لہذا پاکستان کو بھی چاہیے کو کہ وہ طالبان اور افغانستان میں موجود ترک فوج سے بات کرئے اور تینوں ملک ملکر ایک ریسکیو آپریشن لانچ کریں جس میں صرف غیرملکی شہریوں ‘سفارتکاروں اور دیگر اہلکاروں کو ریسکیو کیا جائے اور اسلام آباد میں ان کے سفارت خانوں سے مشاورت کرکے ان کی اپنے اپنے ملکوں میں روانگی کے لیے پی آئی اے کے خصوصی آپریشن لانچ کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے ان شہریوں کو فلائٹس کا بندوبست ہونے تک اسلا م آباد کے مختلف ہوٹلوں میں بھی ٹہرایا جاسکتا ہے .
مزید اہم خبریں
-
شہباز حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز پر حملے، اقوام متحدہ کی تنقید
-
پنجاب کابینہ نے پنجاب کی پہلی ’’ ایئر پنجاب پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی‘‘ کے قیام کی منظوری دے دی
-
26ویں آئینی ترمیم اور آزاد عدالتی نظام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے
-
غیر ملک کو اپنا بنائیں
-
بلیو اکانومی، پاکستان کی ترقی کا نیا راستہ، سالانہ 100 ارب ڈالرآمدن کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے ملیرجیل سے فرار قیدیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا
-
ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا ‘ رانا تنویرحسین
-
پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی
-
چین ، ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تقریب میں پاکستانی ذائقوں کی دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.