ممنون حسین ایک باکمال اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، شہباز شریف

ممتاز بھٹو نے قومی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا، قائد حزب اختلاف کی دونوں مرحوم رہنمائوں کے لواحقین سے ملاقاتیں

ہفتہ 28 اگست 2021 22:55

ممنون حسین ایک باکمال اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق صدر ممنون حسین کی رہائشگاہ اورسابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ کے دورے کئے ۔ سابق صدر ممنون حسین کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر شہباز شریف نے سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادوں ارسلان اور سلمان سے ملاقات کی ۔

شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ممنون حسین ایک باکمال شخص اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھی: انکی ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا وہ ایک صاف گو، پختہ نظریات پر کاربند اور بصیرت افروز شخصیت کے مالک تھی: شہباز شریف دریں اثنا شہباز شریف نے سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ کا بھی دورہ کیا ۔ اور ممتاز بھٹو مرحوم کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے ملاقات کی ۔ شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہباز شریف نے کہا ممتاز بھٹو نے قومی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں شریک رہی