کمائوشہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے ،میاں شہبازشریف

قائدحزب اختلاف کی این اے 249 کراچی کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین علاقہ سے ملاقات، کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اتوار 29 اگست 2021 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ کمائوشہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے ،یہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم کا شہر ہے۔گزشتہ روز میں شہباز شریف این اے 249 کراچی کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین علاقہ سے ملاقات میں کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اوراپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

(جاری ہے)

خطاب میں انہوں نے کہاکہ یہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کا شہر ہے، کمائوشہر ہے، معاشی مرکز ہے، سفارتی مرکز بھی رہا ہے یہاں مہاجر، سندھی، پنجابی، تنولی، بلوچ، بنگالی، بلوچ ، پشتون دیگر اقوام اورعلاقوں کے لوگ یہاں رہائش پزیر ہیں کیا کمال شہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا نوازشریف کی قیادت میںاللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے یہ ایک کمال شہر ہے جس نے ہر قومیت، ہر رنگ ونسل اور زبان بولنے والے کو اپنی گود میں لے رکھا ہے پاکستان کے کمائوشہر ، سالانہ اربوں کھربوں روپے دینے والے شہر کا یہ حال ہے۔