الحمداللہ زندہ سلامت ہوں، اور طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے
جو لوگ میرے انتقال کی خبریں چلا رہے ہیں وہ یہ سوچ کر ہی کچھ خوفِ خدا کر لیں کہ ایک دن انہیں بھی جانا ہے۔ کامیڈین عمر شریف
سمیرا فقیرحسین پیر 13 ستمبر 2021 14:10
(جاری ہے)
۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی تھی،ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔ بعد ازاں سینئیر اداکار اور کامیڈین عمر شریف نے وزیراعظم عمرا خان سے علاج کے لیے مدد طلب کی تھی۔عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہئیے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکہ میں ہو سکتا ہے۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں۔ عمران خان صاحب جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے کوئی چیز کی ہے ، آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اس لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔جب کہ معروف صحافی وسیم بادامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جا چکی ہے کہ عمر شریف جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج صرف تین ممالک میں ہو سکتا ہے جن میں امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب شامل ہیں۔لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ ان کا علاج جلد ہو جائے گا۔ جس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس ان سے رابطے میں ہے۔ بادامی صاحب (صحافی) سے صبح ہی بات ہو گئی ہے۔ جیسے ہی ہمیں ان سے درکار مزید معلومات ملتی ہیں اس پر فوری کام شروع کر دیا جائے گا۔قبل ازیں شہباز گل نے کہا تھا کہ اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمر شریف ملک کا اثاثہ ہے،ان کی طبعیت دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں،شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف کا پیغام وزیراعظم عمران خان کو کل صبح ہی پہنچا دوں گا۔انہوں نے بتایا جا رہا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا،جرمنی ،سعودی عرب میں ہو سکتا ہے۔کل صبح ہی سعودی اور جرمن سفارتخانے سے رابطے کرکے اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کامیڈین کنگ عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ و فاقی حکومت نے کامیڈین کنگ عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے آج عمر شریف سے اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے بعد عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر علاج اندرون ملک یا بیرون ملک کرانا ہے، بورڈ جو کہے گا کریں گے۔ فواد چودھری نے بتایا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، ان کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لیے آئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.