Live Updates

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی وزیراعظم عمران خان سے کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا

ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ، عمران خان

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:49

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی وزیراعظم عمران خان سے کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آر ڈن نے وزیر اعظم عمران خان سے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور پی سی بی کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے،تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات