پاکستان تاجکستان کا تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کرانے کیلئے کابل سے مذاکرات کا آغاز
تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری حکومت میں شامل کرنے کیلئے مذاکرات کی ابتداء کردی، عبوری حکومت سے کہا کہ تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کیا جائے، جامع حکومت سے امن و استحکام آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 18 ستمبر 2021
15:19
(جاری ہے)
اس سے قبل دوشنبے میں وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدرامام علی رحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم اور تاجک صدر کا افغانستان کے امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں استحکام اورمعاشی بحالی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم اور تاجک صدر میں طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ 40 سال کے تنازع کے بعد جامع حکومت سے افغانستان میں امن و استحکام آئے گا۔ اسی طرح وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے تاجک صدر سے ملاقات کی، دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماوَں بالخصوص تاجک صدر سے گفتگو ہوئی، طالبان سے مذاکرات کا اعلان بہت تاریخی ہے، افغانستان میں روس کے انخلا کے بعد اختلافات اورلڑائیاں ہوئیں، پوری دنیا اس وقت افغانستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ تاجک صدر کا پوری دنیا کے تاجک بہت احترام کرتے ہیں، کوشش کی جائے گی کہ تاجک کو مخلوط حکومت میں شامل کیا جائے، وسطی ایشیا سے ٹرین سروس شروع کرسکیں تو اقدام گیم چینجر ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
-
پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
-
عوام کی جیبوں پر ڈاکہ؛ صرف 3 دنوں میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا
-
احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان کے قومی اقتصادی مشن، ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
-
سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد پاکستان کی ایران کو سخت وارننگ
-
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ
-
طالبان دور: لوگوں کی مشکلات میں اضافہ لیکن دنیا لاتعلق، وولکر ترک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.