جموں،بھارتی پولیس نے مسلمان ڈرائیور کو مویشیوں کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:55

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فرقہ پرست بھارتی پولیس نے جموں خطے کے ضلع سامبا میں ایک مسلمان ٹرک ڈرائیور کومویشیوں کی اسمگلنگ کے جعلی الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر خاص طور پر ہندو اکثریتی علاقے جموں میں پولیس ہندو انتہا پسندوں اور گائے رکشائوں کے زیر اثر ہے اور وہ آئے روز مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میںمسلمان مویشی تاجروں اور ڈرائیوروں کو گرفتار کرتی ہے۔

تازہ ترین واقعہ میں پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے راکھی برہ Rakhi-Brah کے رہائشی ڈرائیور نثار احمد خان کو ضلع سانبہ کے علاقے گھگوال میں چیک پوائنٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مویشیوں کو وادی کشمیر لے جا رہا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے 19 مویشی قبضے میں لے لیے اور گاڑی بھی ضبط کر لی۔