وزیراعظم کی نیوزی لینڈ، انگلینڈ کی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی کے حقائق سامنے لانے کی ہدایت
وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونون وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے، ذرائع
دانش احمد انصاری
منگل 21 ستمبر 2021
20:58
(جاری ہے)
ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکاؤنٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر دورہ پاکستان کینسل کیئے جانے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ کے کھلاڑی اب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اسلام آبادمیں موجود ہیں جہاں ان کی بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کومد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی ملاقات کے وقت کا تعین کیا جائے گا، اس ملاقات میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ بھی موجود ہوں گے اور وزیراعظم سے کھلاڑیوں کی اس ملاقات کا مقصد ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے بعد کرکٹرز کے لیے نئی مصروفیت تلاش کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو بلانے کی کوشش کی تھی تاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع مل سکے تاہم لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ ٹورز ممکن نہیں ہوسکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی ایتھلیٹ شجرعباس ایشین گیمز کے 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
چاررکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، صدر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس راجہ محمد اشتیاق کی انٹرنیشنل فٹ بالر یاسر صابر سے اظہار تعزیت
-
فیفا آسیان کپ کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی
-
پشاورمیں خیبرپختونخوا جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
-
ورلڈ کپ 2027ء میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا : ویرات کوہلی
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس راجہ محمد اشتیاق کی انٹرنیشنل فٹ بالر یاسر صابر سے اظہار تعزیت
-
زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کرم کلب بنوں نے بلوچ کلب میرانشاہ کو ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
احمد ظفرحیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچرگالف چمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا
-
سری لنکا انڈر17 کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان،اذان احمد کپتان مقرر
-
بابر اعظم 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کو غیر معمولی نہ بنا سکے
-
عمران خان کو طبی سہولیات: جو فیلڈ مارشل چاہے گا وہی ہوگا: سرفراز نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.