
پی ڈی ایم میں ایک مرتبہ پھر اختلافات، مولانا فضل الرحمان ن لیگ سے ناراض ہو گئے
جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی کو انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا، ذرائع
دانش احمد انصاری
جمعرات 23 ستمبر 2021
22:06

(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے پر ن لیگ کوکسی بھی معاملے پر اسے اعتماد میں لینا ہوگا۔ خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی بنانے کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش ہوں گی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سے کمیٹی بنائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں شفقت محمود، پرویز خٹک، جے یو آئی کی رکن شاہدہ اختر، پی پی کے نوید قمر، (ن) لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی اور رانا تنویر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مجوزہ انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی بنانے کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش ہوں گی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سے کمیٹی بنائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.