تین سالوں سے تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والامافیا نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی دکان چلارہا ہے‘عظمی بخاری

عالمی سطح پر کوئی بھی ملک کا حکمران عمران خان کو منتخب وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں،یہ بدنامی سمیٹی آپ کی کرتوتوں کی وجہ سے ہے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:31

تین سالوں سے تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والامافیا نوازشریف کے نام پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے چمچے قابل ترس لوگ ہیں،اگر آپ کے ریکارڈ میں ردوبدل ہورہی ہے تو اس میں نوازشریف اور مریم نواز کا کیا قصور ہے،حکومت آپکی،وزیر آپکے،انتظامیہ آپکے انڈر اور اثر انداز آج بھی مسلم لیگ(ن) ہورہی ہے۔

عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ اگر مسلم لیگ(ن) آج بھی طاقتور ہے تو ان جاہلوں کو گھر چلے جانا چاہیے۔ان بیچاروں سے حکومت نہ چلے تو قصوروار نوازشریف،معیشت تباہ ہوجائے تو قصور وارنوازشریف،کورونا ویکسین چوری ہو تو قصور وار نوازشریف،مودی کال نہ کرے اور جوبائیڈن کال نہ کرے تو قصوار نوازشریف۔ا نہوںنے کہاکہ تین سالوں سے تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والامافیا نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی دکان چلارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے میئر جیسی عالمی بدنامی بھی عمران خان کے حصے میں آئی۔طالبان کمانڈر نے بھی عمران خان کو کٹھ پتلی کہا۔عالمی سطح پر کوئی بھی ملک کا حکمران عمران خان کو منتخب وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔یہ جتنی بھی نحوست اور بدنامی سمیٹی آپ کی کرتوتوں کی وجہ سے ہے۔نوازشریف کے جعلی اندراج کے علاوہ مزید 8مقدمات درج ہوئے ہیں۔جعلی حکومت جعلی اعداد و شمار کی وجہ سے دنیا میں سبکی کا سامنا کررہی ہے۔