Live Updates

حکومت کو میاں نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے حکومت کے جانے کے اثار نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

انتقامی سیاست کا دور عنقریب ختم ہوجائیگا میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں حکومت کسی صو رت اسے عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ،سابق وفاقی وزیر

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:58

حکومت کو میاں نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے حکومت کے جانے کے اثار نمودار ..
لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ حکومت کو میاں نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے حکومت کے جانے کے اثار نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں انتقامی سیاست کا دور عنقریب ختم ہوجائیگا میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں حکومت کسی صو رت اسے عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ۔

یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان ہر روز مافیاز کا نام تو لیتے ہیں لیکن انھیں بے نقاب نہیں کرتے انہوں نے خود اعتراف کرلیا ہے کہ حکومت مافیاز کے اگے بے بس ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے 73 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے عوام کی قوت خرید نے جواب دیدیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین قانون کا نام و نشان تک نہیں صرف مسلم لیگ ن کے خلاف قانون کا استعمال ہو رہا ہے حکومت مالم جبہ بی آر ٹی اور آٹا چینی اسکینڈلز میں ملوث وزراء اور دیگر کرپٹ افرادے خلاف کیوں ایکشن نہیں لے رہے مدینہ کی ریاست میں اس وقت دو قانون چل رہے ہیں اپنے موفیا کیلئے الگ قانون اور مخالف کیلئے دوسرا قانون رائج ہے جسکو ہم کسی صورت نہیں مانیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی حکومت سے ایسے ہی اقدامات کی توقع تھی یہ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو کسی صورت مہنگائی پر مہنگائی نہیں کرتا عوام کو صحت کارڈ اور احساس کفالت کے خوشنما نعروں سے زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا یا جاسکتا عوام شدید مہنگائی سے بیزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکامی سے دو چار ہے حکومت کا سارا زور اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے جبکہ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر کوئی خاص توجہ نہیں جس سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر افغانستان کی نئی عبوری حکومت کو تسلیم کرے ہمیں عالمی دنیا کے جانب ہرگز نہیں دیکھنا چاہیے انکے اپنے مفادات ہیں ہمارے اپنے مفادات ہیں ہمیں افغانستان ایران چین اور دیگر ہمسائیہ ممالک سے اپنے تعلقات کو پہلی ترجیح دینی چاہیے امریکہ ہمارا اچھا دوست کسی صورت ثابت نہیں ہوسکتا ہمیں روس اور چین سمیت وسط ایشیائی ممالک سے تعلق کو مظبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات