افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے گی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:29

افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سے آپریشن کی اجازت دے دی ، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے پاکستان کی سی اے اے کو خط لکھا تھا جس میں آریانااورکام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزآریانا نے تاحال اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا۔پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی۔خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔