این آئی اے اب جماعت اسلامی کی نچلی قیادت کے خلاف کارروائی کرے گا

اتوار 26 ستمبر 2021 13:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) بھارت کا بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے اب غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کی دوسرے نمبر کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل 8 اگست کو این آئی اے نے مقبوضہ علاقے کے 14 اضلاع میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروںاوردفاتر سمیت 56 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔

(جاری ہے)

ایک خبررساں ادارے کے مطابق اگلے ہفتے کسی بھی وقت پورے جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ان کے حامیوں کے گھروں پر چھاپوں اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگا۔جماعت اسلامی کے خلاف مزید کارروائی کا مقصد اس کے تمام مالیاتی چینلز کو بند کرنا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے 2019ء میںمقبوضہ جموںوکشمیر میں حریت پسند قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی تھی۔