
امریکی سینیٹ میں بل سے پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں، وزیرداخلہ
کچھ بھی ہو جائے ہم نہیں جھکیں گے، بڑے بڑے امتحان آئے ہم نے ان کا مقابلہ کیا، افغانستان میں عسکری مدد کا الزام بکواس ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 29 ستمبر 2021
19:38

(جاری ہے)
شیخ رشید نے کہا کہ اتنی بڑی نیوزی لینڈ کی فوج نہیں ہے جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، پاکستان میں اگر کرکٹ نہیں ہوگی تو کوئی مر نہیں جائےگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن میں 22 مہینے رہ گئے ہیں، عمران خان ملک میں شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں، انتخابات میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر بڑے بڑے امتحان آئے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کیا، امریکی سینیٹ میں بل پیش گیا تو پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم نہیں جھکیں گے، افغانستان میں دنیا اور بھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی، ہم طالبان کی عسکری مدد نہیں کررہے، یہ بکواس الزام ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے اور منجمد اکاؤنٹس بحال ہونے چاہئیں، چمن اور طور خم بارڈر پر زبردست اقدامات کیے ہیں، افغانستان جانے والوں کی تعداد آنے والوں سے زیادہ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.