Live Updates

سندھ میں پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کرانے جارہی یےجو فروری اور مارچ میں دو مراحل میں ہونگے ۔ مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی

Imran Malik عمران ملک منگل 12 اکتوبر 2021 16:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہےوہ جس طرح کاروائی کررہاہے اس کے پاس ثبوت بھی نہیں ہوتے مگر وہ ریفرنس دائر کرتے ہیں اور لوگ بے چارے عدالتوں کے چکر کاٹتے ہیں حکومت نے صدارتی آرڈیننس لاکر چینی ،بجلی اور گیس سمیت بڑے بڑے اسکینڈلز میں ملوث اپنے لوگوں کو بچالیا ہے اب نیب ان کے خلاف کاروائی نہیں کرسکتا جب نیب کابینہ ،ای سی سی کے فیصلوں اور بڑے بڑے حکومتی اسکینڈلز پر کاروائی نہیں کرسکتا تو اسے قائم رکھنے کا کیا فائدہ ہے صرف اور صرف اسے مخالفین کے خلاف استعمال۔

(جاری ہے)

کیا جارہاہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دعوے کرتاتھا کہ اگر ملک میں پیٹرول مہنگا ہوتو سمجھو لیڈر چور ہے تو اب کیا ہم سمجھیں کہ لیڈر چور ہے اور چور اس ملک پر حکومت کررہاہے ان کا کہنا تھا کہ وقت آرہاہے کہ لوگوں کے پاس اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چوائس باقی نہیں بچے گی ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ میں ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کیے ہیں اور وہ اسمبلی کے اندر اور باہر ان مسائل پر احتجاج کرتی رہے گی ان کا کہناتھاکہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ حکومت پینڈورا لیکس پر بھی کچھ کرے گی کیونکہ اس میں زیادہ تر حکومتی لوگوں کے نام آئے ہیں تو یہ تحقیقات کے حوالے سے بھی کوئی نہ کوئی بہانہ کرلیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات