
آپ سرٹیفائیڈ چورنی اور سیاسی چڑیل ہیں
آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے؟ آپ نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا، مریم نواز کی تنقید کے بعد حکومتی رہنماوں کا بھی جوابی وار
محمد علی
بدھ 13 اکتوبر 2021
21:45

(جاری ہے)
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔
انہوں نے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا ، شریف خاندان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا ،اجمل قصاب اور کلبھوشن کے معاملے پر شریف فیملی نے ملک دشمنی دکھائی۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی جس کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنے کا ذخیرہ موجود ہے ،سینیٹ ، آزاد کشمیر ہر جگہ پی ایم ایل ن کو اس خاتون کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ملک کے قابل احترام اداروں کی تضحیک کرتی ہے یہی ان کا پورٹ فولیو ہے۔ ان کی زبان نہ ان کے کردار سے کوئی محفوظ ہے، آپ کی نہ سیاسی تربیت ہے نہ ہی کچھ اور ہے۔ گالی گلوچ بریگیڈ کی آپ سربراہ ہیں، آپ ایک سرٹیفائیڈ چور ہے، آپ نے صرف پاکستان سے منی لانڈرنگ کی ہے،آپ ریجیکٹڈ ہیں ہر طرح سے۔
مزید اہم خبریں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
-
پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کی بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے
-
اب سستی گیس کسی کو نہیں ملے گی
-
سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک اور ظالمانہ قراردے دیا
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 565 ملزمان گرفتار کرلئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.