Live Updates

امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملک سے متعلق ہر طرح سے بات ہوئی

ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، جو ڈر رہے تھے ان کا ڈر اتر چکا ہے۔ان کو بھی پتہ لگ چکا ہے کہ نواز شریف درست کہہ رہے تھے،حکومت کے لیے رواں سال مکمل کرنا بھی مشکل ہے۔مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:45

امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملک سے متعلق ہر طرح سے بات ہوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2021ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ امریکی ناظم الامور کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات ہوئی ۔امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملک سے متعلق ہر طرح سے بات ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، جو ڈر رہے تھے ان کا ڈر اتر چکا ہے۔ان کو بھی پتہ لگ چکا ہے کہ نواز شریف درست کہہ رہے تھے۔

قوم اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کر رہی ہے۔حکومت کا نو سال کا پلان تباہ و برباد ہو چکا ہے۔حکومت آج یا کل گئی،ان کے لئے رواں سال مکمل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ حکمران خود لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ آج پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بم عوام پر گرایا گیا ہے ہر شخص بنی گالہ میں رہنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ہم کس سے شکوہ کریں؟میں ن لیگ کی نمائندگی کرتی ہوں اور اپنے حلقے کے لوگوں کا درد بیان کرتی ہوں. مہنگائی سے ہر دوسرا شخص پریشان ہے ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم نہیں ہوتی۔آج فیصل آباد میں میں فیصلہ کن جلسہ ہوگا۔ن لیگ اور پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہی حکومت کر رہی ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔

عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سے دگنا اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رات بجلی، صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیا گیا۔ ساراظلم آئی ایم ایف کے کہنے پرکیا جارہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات