Live Updates

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں، عام آدمی خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے، بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے مظاہرے کیے جائیں گے، جادوگر اور ڈنڈے کے مقابلے میں جیت ہمیشہ ڈنڈے کی ہوتی ہے ، مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 اکتوبر 2021 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں، عام آدمی خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے، بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے مظاہرے کیے جائیں گے، جادوگر اور ڈنڈے کے مقابلے میں جیت ہمیشہ ڈنڈے کی ہوتی ہے ۔

اتوار کو یہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی ، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کااظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غو آئے ۔

ملاقات کے بعد جمعیت علما اسلام (ف) و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی ،شاہ اویس احمد نورانی،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ اور دیگر بھی انکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے بعد دو ہفتے کیلئے حکومت کی ناقص پالیسیوں مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی کیخلاف مظاہروں کئے جائینگے، ضلعی اور صوبائی تنظیموں کو متحرک کیا جائیگا اور عوام کو ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سربراہان کے مشورے سے بیان جاری کیا جارہا ہے، پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے پی ڈی ایم کے موثر اقدام کی ضرورت تھی ہم اگلے دو ہفتوں کے لئے پورے ملک میں مظاھروں کا اعلان کررہے ہیں بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز سے مظاھرے کیے جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد ان میں شریک ہوںفرعون کے جادوگروں اور موسیٰ علیہ سلام کے ڈنڈے میں جب مقابلہ ہوا تو موسیٰ علیہ سلام کا ڈنڈا جیتا ،تعویز جعلی نکلا ہے اور محبوبہ گلے پڑ گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کے اکابرین سے فون پر رابطہ ہوا ہے ،اختر مینگل سے رابطہ ہوا وہ دبئی میں تھے پیپلزپارٹی کو دعوت دینے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک جب ایک رخ پر چل نکلتی ہے تو یہ تاثر کیوں دیا جاتا ہے کہ تقسیم ہے ،پی ڈی ایم اور اپوزیشن میں کسی قسم کی تقسیم نہیں ،وزیراعظم عمران خان کی سول بالا دستی کی تحریک کی دعوت پر ساتھ دیں گے صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم کہنے پر میں آپ سے احتجاج کرتا ہوں ہم عمران خان کا کسی قسم کا ساتھ نہیں دینگے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلہ کا اعلان کرے گی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ پیر کو مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہ اجلاس ہوگامہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کئے جائیں گے ،مہنگائی سے نجات کے لئے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا،پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے کئے تیار ہے پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاھروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایسے حکمرانوں کو جو قوم کے لئے عذاب ہیں انکو ملک پر مزید مسلط نہیں ہونے دینا چاہتے ،ملکی قرضے پچیس ہزار ارب سے بڑھ کر پینتالیس ہزارارب ہوگیا ہے ،معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا جو اب منفی میں جا رہا ہے، کرپٹ جعلی حکمرانوں کو قوم پر مسلط کونے کا حق نہیں،عوام پٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئے ہیں،پندرہ جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پٹرول بڑھ گیا ہے ،حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے ،قوم کی قیادت غلامانہ ذہنیت کے لوگوں کے پاس ہے ،پی ڈی ایم کہہ چکی ہے کہ سلیکٹڈ نااہل اور نالائق اور کرپٹ ترین حکومت ہے سلیکٹڈ یا سلیکٹرزپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے تمام اشیا سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیںاسکازمہ دار کون ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات