ممکنہ احتجاج، دیگر صوبوں سے 30 ہزار جوان اسلام آباد بھیجنے کی درخواست
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس نفری کو اپنا سامان ساتھ لانے کی ہدایت، مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم میں پیر نور الحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:07
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
وزیرا داخلہ شیخ رشید کو بھی لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومتی ٹیم میں پیر نور الحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔پیر نور الحق قادری نے علماء کرام سے ٹیلیفو نک رابطے بھی شرو ع کر دئیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے یر یقین دہانی رکھتی ہے اور عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی۔ گذشتہ رات لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔ اندرون شہر بیشتر راستے بند کردیے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی ہے، سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے۔مزید اہم خبریں
-
طلعت حسین کا انتقال، ایک عہد کا اختتام
-
قطر ایئر ویز کی پرواز کو ٹربولینس کا سامنا، 12 افراد زخمی
-
ہمارے دروازے بامقصد بامعنی مذاکرات کے لئے تمام جماعتوں کے لئے کھلیں ہیں ‘ احسن اقبال
-
آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ
-
گورنر پنجاب کا مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط سے انکار
-
ہنگامی موسمی صورتحال، قطر ایئرویز کی پرواز میں 12 مسافر زخمی
-
غزہ میں امداد کی ترسیل بحال، تل ابیب پر حماس کے راکٹ حملے
-
پشاور بی آر ٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا سامنا
-
بنگلہ دیش میں سمندری طوفان، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
-
ہمیں اندازہ ہے کون سی طاقتیں پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، وزیر داخلہ
-
پاپوا نیو گِنی: لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کا اندازہ 670
-
یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.